میڈیا سیل باچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی
صوابی: صوابی کی تینوں تدریسی ہسپتالوں نے عید کی چھٹیوں کے دوران مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا ڈیٹا جاری کردیا، رپورٹ کے مطابق باچاخان میڈیکل کمپلیکس، تحصیل ہسپتال ٹوپی اور تحصیل ہسپتال چھوٹا لاہور میں مجموعی طور پر 4ہزار 65مریضوں کو ایمرجنسی میں طبی سہولت فراہم کی گئی، اسی طرح ان ہسپتالوں میں گائناکالوجی کی سہولت بھی جاری رہی اور مجموعی طور پر 126بچے عید کی تعطیلات کے دوران پیدا ہوئے جنہیں ہسپتال میں موجود عملہ نے سہولت دی۔
رپورٹ کے مطابق باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں عید کے دوران گردوں کی مریضوں کی سہولت کے لئے ڈئلاسز کی سہولت بلاتعطل جاری رہی اور مجموعی طور 102مریضوں کو ڈائلاسز کی سہولت دی گئی۔ تینوں تدریسی ہسپتالوں ٹریفک حادثات کے 157کیسز رپورٹ ہوئے جنہیں ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی ہے اسی طرح 434مختلف نوعیت کے چھوٹے اپریشن بھی کئے، رپورٹ کے مطابق تینوں ہسپتالوں میں 200سے مختلف ٹیسٹ کئے گئے
ترجمان باچاخان میڈیکل کمپلیکس کے مطابق عید کی تعطیلات میں نہ صرف بی کے ایم سی (MTI)میں بلکہ تحصیل ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس عوام کی سہولت کے لئے ہسپتال میں موجود رہا۔ 2مئی سے6مئی تک ہونے والی چھٹیوں کے دوران ہسپتالوں میں 24گھنٹے ایمرجنسی سروسز کی فراہمی جاری ہے۔