Bacha Khan Medical Complex MTI-Swabi

Attached Teaching Hospital of
Gajju Khan Medical College Swabi Khyber Pakhtunkhwa

باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کی سہولت کے لیے ایک اور قدم

باچاخان میڈیکل کمپلیکس کی  ایمرجنسی میں نئے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا گیا، جبکہ ایمرجنسی میں الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی شروع کر دی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں ہسپتال انتظامیہ بشمول ڈین، چیف ایگزیکٹو، ہسپتال ڈائریکٹر، میڈیکل ڈائریکٹر، سرجنز، ایمرجنسی انچارج اور منیجر ایمرجنسی نے شرکت کی۔ ایمرجنسی اسٹاف کی جانب سے انتظامیہ کو نئے آپریشن تھیٹر اور الٹراساؤنڈ سہولت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق  اب مریضوں کو ایمرجنسی میں ہی فوری سہولیات میسر ہوں گی اور ضرورت پڑنے پر فوری آپریشن بھی کیے جا سکیں گی۔

GAJJU KHAN MEDICALCOLLEGE SWABI

GAJJU KHAN MEDICALCOLLEGE SWABI