Bacha Khan Medical Complex MTI-Swabi

Attached Teaching Hospital of
Gajju Khan Medical College Swabi Khyber Pakhtunkhwa

پریس ریلیز میڈیا سیل باچاخان میڈیکل کمپلیکس

 

صوابی: HEACانٹرنیشنل اور باچاخان میڈیکل کمپلیکس کے مابین طے شدہ معاہدے کے تحت گزشتہ روز اوپی ڈی میں چوتھی بار بار فری میڈیسن کیمپ لگایا گیا۔ فری میڈیسن کیمپ میں 85 عارضہ قلب کے مریضوں مفت ادویات دی گئیں۔ ہیک (HEAC)انٹرنیشنل کی جانب سے ایم ٹی آئی باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں یہ چوتھا فری میڈیسن کیمپ تھا مجموعی طور پر چارسو زائد مریضوں کو ابھی تک مہنگی ادویات دی گئیں۔ ترجمان باچاخان میڈیکل کمپلیکس کے مطابق فری میڈیسن ہر مہینے ہسپتال کے کارڈیالوجی اوپی ڈی میں لگایاجاتا ہے جس سے صوابی کے عوام مستفید ہوتے ہیں۔ترجمان کے مطابق پوری دنیا میں عارضہ قلب کی ادویات مہنگی ہونے کے باعث زیادہ تر مریض ادویات خریدنے سے قاصر رہتے ہیں، چند ماہ پہلے ہیک انٹرنیشنل اور بی کے ایم سی کے مابین معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ہر مہینے فری میڈیسن کیمپ لگایا جاتا ہے جس میں او پی ڈی سے رجوع کرنے والے دل کے تمام مریضوں کو فری ادویات دی جاتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈین اور چیف ایگزیکٹیو گجو خان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن سے ہیک انٹرنیشنل انتظامیہ کی ملاقات ہوئی جس میں آئندہ چند دنوں میں شوگر کے مریضوں کے لئے فری میڈیسن کیمپ لگانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ترجمان کے بہت جلد معاہدے کے تحت شوگر کے مریضوں کے لئے بھی فری میڈیسن کیمپ لگایا جائے گا۔