Bacha Khan Medical Complex MTI-Swabi

Attached Teaching Hospital of
Gajju Khan Medical College Swabi Khyber Pakhtunkhwa

صوابی: تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں ماں کے دودھ کی افادیت کا عالمی ہفتہ منانے کے سلسلے میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ پلانے ماں اور بچے کے درمیان ایک مضبوط تعلق کی بنیاد رکھتا ہے۔پیداش کے ابتدائی آدھے گھنٹے کے اندر نوزائیدہ بچے کو ماں کا دودھ پلانا شروع کیا جائے۔ماں کے دودھ میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو بچوں کو بیماری اور موت کے خلاف تحفظ دیتے ہیں۔  ماں کا دودھ نومولود اور چھوٹے بچوں کو محفوظ، غذائیت بھری اور قابل رسائی خوراک کی ضمانت دیتا ہے۔ ماں کے دودھ کی بدولت بچپن کی بیماریوں میں بھی کمی آتی ہے اور ماؤں کو مخصوص اقسام کے سرطان اور غیرمتعدی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ بھی کم ہو جاتا ہے۔